خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی منور حسین سے ملاقات، اضافی عہدہ ملنے پر مبارکباد

ملاقات کے دوران وفد نے منور حسین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں

معروف قانون دان خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی زیرِ قیادت ‘Naqvi and Company’ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین سے ملاقات کی۔ وفد نے انہیں اضافی عہدے کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ دیا۔وفد میں سید نبیل عابدی، سید میثم علی، عبدالمعیز جندالوی، حذیفہ وحاج، دانیال بشیر اور دیگر ممتاز شخصیات شامل تھیں۔ ملاقات کے دوران وفد نے منور حسین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری، خوش اخلاقی اور محکمہ اطلاعات میں ان کی نمایاں خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ یہ اضافی ذمہ داری دراصل منور حسین کی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف ہے۔شرکائے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منور حسین نے ہمیشہ میڈیا، وکلا برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ خوشگوار اور تعمیری روابط استوار کیے ہیں۔ ان کا مثبت اور پیشہ ورانہ رویہ دیگر افسران کے لیے قابلِ تقلید ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ہر طبقہ فکر میں یکساں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین نے وفد کی آمد، نیک تمناؤں اور عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بھی روایتی دیانت داری، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے، اور عوام، میڈیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مثبت روابط کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ملاقات کے اختتام پر خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور، مؤثر ابلاغ اور عوامی آگاہی کے فروغ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد

نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مصنف کا تعارف

ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

  • موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
  • ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
  • اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
  • سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *