گوجرانوالہ: ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت سالانہ نتائج کی تقریب، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی شرکت
پڑھو بڑھو کامیاب بنو ‘وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت

پڑھو بڑھو کامیاب بنو ‘وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت گوجرانوالہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات ‘گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں سالانہ نتائج کی تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ای اے گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک بھی ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف تعلیمی افسران، اساتذہ، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں دیگر معزز مہمانوں میں ڈی ای اوز ڈاکٹر کامران، شیخ الطاف، سبطین مظہر اور سیدہ شگفتہ ترمذی بھی موجود تھے۔ مہمانوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں جبکہ والدین نے اپنے بچوں کی کامیابیوں پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اپنے خطاب میں طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور اعلی اخلاق اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ہی ترقی کی ضمانت ہے اور ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ای اے گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے اپنے خطاب میں اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کے باعث طلبہ نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع گوجرانوالہ میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیم میسر آ سکے۔تقریب کے اختتام پر شجرکاری مہم کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ مہمانانِ خصوصی نے سکول کے احاطے میں پودے لگا کر ماحول کی بہتری اور سرسبز پاکستان کے پیغام کو فروغ دیا۔ اس موقع پر طلبہ کو بھی شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دی گئی۔آخر میں سکول کے پرنسپل ڈاکٹر اشفاق نے تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ، والدین اور طلبہ کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مہمانانِ خصوصی کی آمد کو سکول کے لیے اعزاز قرار دیا۔
خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

