​آر پی او گوجرانوالہ کی زیر صدارت رینک پننگ تقریب: 9 پولیس افسران کو ڈی ایس پی کے رینک لگا دیے گئے

ترقی پانے والے افسران میں ڈی ایس پی محسن مجید، ڈی ایس پی عزیز احمد، ڈی ایس پی ندیم قیصر، ڈی ایس پی ناصر محمود، ڈی ایس پی حافظ محمد امجد، ڈی ایس پی طاہر محمود، ڈی ایس پی داؤد بیگ ، ڈی ایس پی خرم شہزاد اور ڈی ایس پی یاسر علی شامل ہیں۔

​آر پی او گوجرانوالہ کی زیر صدارت رینک پننگ تقریب: 9 پولیس افسران کو ڈی ایس پی کے رینک لگا دیے گئے

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ پریس )ریجن پولیس آفس گوجرانوالہ میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ایک پروقار اور باوقار رینک پننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے کی۔آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ اور ایس ایس پی رینج کرائم محمد شہباز نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والے افسران میں ڈی ایس پی محسن مجید، ڈی ایس پی عزیز احمد، ڈی ایس پی ندیم قیصر، ڈی ایس پی ناصر محمود، ڈی ایس پی حافظ محمد امجد، ڈی ایس پی طاہر محمود، ڈی ایس پی داؤد بیگ ، ڈی ایس پی خرم شہزاد اور ڈی ایس پی یاسر علی شامل ہیں۔تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خوشی اور فخر کا ماحول دیکھنے میں آیا جہاں اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی کامیابی کو سراہا اور اس یادگار لمحے کو ان کے ساتھ شیئر کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ترقی پانے والے افسران کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ محکمہ پولیس میں ترقی محنت، ایمانداری، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کا مظہر ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں قانون کی بالادستی، میرٹ اور انصاف کے اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔آر پی او نے مزید کہا کہ نئے عہدے کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، لہٰذا تمام افسران کو چاہیے کہ وہ مزید پیشہ وارانہ مہارت، جذبہ خدمت اور عوام دوست رویے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شفافیت اور عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہواور کہا کہ عام آدمی سے دل سے جڑیں تو آپ کی دنیا اور آخرت دونوں بہتر ہو جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گوجرانوالہ ریجن پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ نے آر پی او گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری، لگن اور پیشہ وارانہ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں گے۔

خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *