گوجرانوالہ: علامہ حافظ محمد اشرف رضا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، پیر محمد داؤد رضوی کا خطاب

صاحبزادہ حافظ محمد لقمان اشرف ،پیر سید ابرار شاہ مولانا محمد اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ: علامہ حافظ محمد اشرف رضا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، پیر محمد داؤد رضوی کا خطاب

جماعت اہل سنت وجماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد انوار المساجد پاپولر نرسری میں ناظم اعلی جماعت اہل سنت ضلع گوجرانوالہ علامہ حافظ محمد اشرف رضا مرحوم فاضل جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس کی نظامت و نقابت کے فرائض ضلعی امیر حافظ محمد رفیق قادری ،تحصیل ناظم صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر نے سر انجام دیئے۔ ریفرنس میں علامہ صاحبزادہ پیر محمد داؤدرضوی امیر جماعت رضائے مصطفٰے پاکستان , علامہ پیر خالد حسن مجددی صوبائی نائب امیر ،قاضی محمد یعقوب رضوی ڈویژن امیر ، پیر سید مستجاب علی شاہ جماعتی آ رگنائزر ، قاری محمد احسن خالد ڈویژن ناظم اعلی ، حافظ محمد فیاض الحسن صدیقی ، پروفیسر حافظ محمد شبیر احمد چشتی ، صاحبزادہ حافظ محمد لقمان اشرف ،پیر سید ابرار شاہ مولانا محمد اکبر نقشبندی ،محمد زاہد حبیب قادری ، حاجی محمد یعقوب چشتی صاحبزادہ حافظ مہر محمد عدیل عارف ، چوہدری محمد اقبال ہنجرا ، راشد مغل محمد علی ، پروفیسر محمد نعمان رضا جلالی، چوہدری محمد فاروق چیمہ مولانا محمد ضیا ء المرتضی چشتی چوہدری سجاد مشتاق ، راجہ محمد سرور آف میر پور آزاد کشمیر ، راجہ حسنین علی ، مولانا غلام شبیر مصطفائی , محمد عمران نقشبندی علامہ قاری محمد شاہد افضال رضوی ،حافظ قاسم مصطفائی، مختار احمد نعیمی ،مولانا غلام عباس چٹھہ ،حافظ محمد انور رضا ،مولانا محمد سرفراز احمد فیاضی و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی فلاحی و اصلاحی کام کرنے والی شخصیات کی یادیں اور ان کے نام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں علامہ حافظ محمد اشرف رضا رحمت اللہ علیہ جماعت کا قیمتی اثاثہ تھے جنہوں نے جماعت کے نصب العین کو گھر گھر گلی گلی پہنچایا مرحوم سچے عاشق رسول اور محب وطن تھے 30 سال جامع مسجد جتی شاہ جمال میں امامت و خطابت درس و تدریس کے فرائض جماعتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے کے ساتھ نبھایا مساجد و مدارس قائم کئے نظام مصطفی اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے اسلام کی سربلندی , وطن عزیز کی سالمیت و بقا امن و امان کے حوالہ سے بہترین خدمات سر انجام دیں۔آخر میں امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان علامہ صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی نے حافظ محمد اشرف رضا رحمتہ اللہ علیہ کی بلندی درجات بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل، افواج پاکستان اور وطن عزیز کی سالمیت و بقا کے لیے خصوصی دعا کی۔

خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *