بیساکھی میلہ 2026 کی تیاریاں عروج پر، عالمی سطح پر سکھ یاتریوں کی آمد متوقع

 شیخوپورہ ضلعی انتظامیہ کا بیساکھی میلہ 2026 کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

شیخوپورہ(رانابابرسلیم سے)

ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام بیساکھی میلے کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 10 اپریل سے ہوگا جو 13 اپریل تک جاری رہیں گی۔
بیساکھی میلہ نہ صرف مذہبی بلکہ ثقافتی اہمیت کا حامل عالمی ایونٹ ہے، جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے تمام اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ شاہد عمران مارتھ
نے مزید کہا کہ سکھ یاتری ہمارے معزز مہمان ہیں اور ان کی خدمت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ اسی تناظر میں صفائی ستھرائی، رہائش، صحت اور ٹریفک کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ میونسپل اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ شہر بھر میں صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جائے جبکہ تمام محکمے 8 اپریل تک اپنے انتظامی پلان جمع کروائیں۔
ٹریفک پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹریفک کے بہاؤ کو پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ برقرار رکھے، جبکہ محکمہ صحت کو گوردوارہ جات میں خصوصی طبی عملہ تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی طرح فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ لنگر کی مکمل چیکنگ کے بعد ہی تقسیم کی اجازت دی جائے تاکہ معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے اس موقع پر کہا کہ بیساکھی فیسٹیول کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکھ یاتری پاکستان سے محبت، امن اور بہترین انتظامات کی خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر اس بین الاقوامی مذہبی تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ ایک بار پھر مہمان نوازی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال بن سکے۔

امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *