گوجرانوالہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ: 16 ارب کا منصوبہ اور مریم نواز کا ویژن

خواجہ سلمان رفیق گوجرانوالہ میں مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

گوجرانوالہ میں 16 ارب کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام، کام تیز کرنے کا حکم
​گوجرانوالہ ( ڈویژنل بیورو رپورٹ )صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں گوجرانوالہ میں مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ عظمت محمود نے منصوبے کی پیش رفت اور 16 ارب روپے کے خطیر بجٹ کے استعمال پر جامع بریفنگ دی۔​اجلاس میں اراکینِ قومی اسمبلی محمود بشیر ورک، شاہد عثمان ابراہیم، اراکینِ پنجاب اسمبلی محمد نواز چوہان، عمران خالد بٹ، اور سابق ایم پی ایز توفیق بٹ و معظم رؤف مغل سمیت ایڈیشنل کمشنر ریونیو محمد فرقان اور پرنسپل جی ایم سی پروفیسر ہارون نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہر میں طبی سہولیات کی بہتری اور ہسپتالوں کی انتظامی نگرانی پر تبادلہ خیال کیا۔​خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی خطے کے لاکھوں افراد کو جدید کارڈیک سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کی ایمرجنسی کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ بچوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بہتری کے لیے بھی خصوصی اقدامات جاری ہیں۔​سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود نے یقین دلایا کہ نئے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں جدید ترین طبی آلات نصب کیے جائیں گے اور ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا تاکہ مریضوں کو بین الاقوامی معیار کا علاج میسر آ سکے۔

امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *