اسرائیلی مئیر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا: “آئرن ڈوم” ناکام، پاسدارانِ انقلاب کے حملوں میں اسرائیلی شہر تہس نہس

​یروشلم/تہران (نیوز ڈیسک/)
مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں ایران کی فیصلہ کن برتری نے اسرائیلی غرور خاک میں ملا دیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں نے اسرائیل کے نام نہاد ناقابلِ تسخیر دفاعی نظام “آئرن ڈوم” کی دھجیاں اڑا دیں۔ تازہ ترین صورتحال پر لبنانی سرحد کے قریب واقع اسرائیلی علاقے ‘مرگلڈ’ کے مئیر میڈیا کے سامنے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ مئیر نے لرزتی آواز میں اعتراف کیا کہ “اب بچاؤ کی کوئی راہ باقی نہیں رہی، ہم ہر طرف سے گھیرے جا چکے ہیں۔”​مئیر ‘کیریت چمنا’ نے دنیا کو ہلا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پاسدارانِ انقلاب کے اعصاب شکن حملوں نے اسرائیل کے سزوتی شہر ‘سفد’ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ مئیر کے مطابق، “سفد اب نقشے پر موجود نہیں، یہ شہر اب صرف تاریخ کی کتابوں اور ماضی کا قصہ بن کر رہ گیا ہے۔” حملوں کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سیکنڈ میں کئی ٹن بارود شہروں پر برس رہا ہے، جس سے اب تک 16 ہزار سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔​رپورٹس کے مطابق، ایرانی میزائلوں نے آئرن ڈوم کو اس قدر مصروف اور مفلوج کر دیا کہ دفاعی نظام خود ہی ملبے میں تبدیل ہو گیا۔ روتے ہوئے مئیر نے عالمی برادری سے شکوہ کیا کہ “کوئی بھی ملک اسرائیل کا ساتھ دینے کو تیار نہیں، ہم تنہا لڑ رہے ہیں اور شکست ہماری دہلیز پر ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی دفاعی ریاست ناکام ہو چکی ہے اور حزب اللہ و پاسدارانِ انقلاب نے وہ کر دکھایا جو ناممکن سمجھا جاتا تھا۔​اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ پناہ گاہیں (Shelters) بھی اب محفوظ نہیں رہیں۔ مئیر نے سوال اٹھایا کہ “جب آسمان سے آگ برس رہی ہو تو میں اپنی معصوم بیٹیوں اور بوڑھے والدین کو لے کر کہاں جاؤں؟ 10 سیکنڈ کے اندر کثیر المنزلہ عمارتوں سے شیلٹر تک پہنچنا ناممکن ہے۔” اس وقت پورے اسرائیل میں خوف و ہراس کا راج ہے اور عوام اپنی قیادت سے مایوس ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
​ٹیگز: #BreakingNews #IranVsIsrael #IronDomeFailure #PasdaranEInqilab #HezbollahVictory #IsraelInTears #UrduPointPress #MalikTouseefAhmed

امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *