ڈیرہ غازی خان: ایم پی اے سردار صلاح الدین خان کھوسہ کی رہائش گاہ پر عید ملن تقریب، ہزاروں افراد کی شرکت

ایم پی اے پی پی 286 سردار صلاح الدین خان کھوسہ بہادر گڑھ ڈیرہ غازی خان میں عید ملن تقریب کے دوران عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے (اردو پوائنٹ پریس)

ڈیرہ غازی خان (چوہدری احمد، اردو نیوز) عید الفطر کے دوسرے روز حلقہ پی پی 286 کے ایم پی اے سردار صلاح الدین خان کھوسہ کی رہائش گاہ بہادر گڑھ میں عید ملن کا سلسلہ جاری رہا، جہاں سینکڑوں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں، کارکنان اور مختلف علاقوں سے آئے معززین نے ان سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر حلقے سمیت وسیب کے دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے سردار صلاح الدین خان کھوسہ سے خوشگوار ماحول میں عید ملن کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایم پی اے سردار صلاح الدین خان کھوسہ نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے۔
عید ملن تقریب خوشگوار اور پرجوش ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں اور باہمی محبت و اخوت کا اظہار کیا۔

ہرمز کی لہریں اور امریکی زوال: تزویراتی تجزیہ از ملک توصیف احمد

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *