مین بازاروں کی خوبصورتی و بحالی کے منصوبے پر اہم اجلاس اور فیلڈ وزٹ
میونسپل کمیٹی آفس شیخوپورہ میں تاجران ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کے مرکزی بازاروں میں جاری بیوٹیفکیشن (خوبصورتی و بحالی) منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شیخوپورہ:(رانابابرسلیم سے)اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی (COMC)، چیف آفیسر زون کمیٹی (COZC)، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، واپڈا، پی ٹی سی ایل کے متعلقہ افسران اور واسا کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے مشترکہ طور پر مین بازار اور ریلوے بازار کا دورہ کیا، جہاں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن کاموں کا معائنہ کیا گیا۔ریلوے بازار اور مین بازار میں موجود کھمبوں (پولز) کو ہٹانے کا کام آج رات سے شروع کیا جائے گا تاکہ بازار کی خوبصورتی اور کشادگی کو بہتر بنایا جا سکے۔مین بازار اور ریلوے بازار میں نئے پولز کی تنصیب کا کام پہلے ہی جاری ہے، جس سے بجلی کی فراہمی کو جدید اور منظم بنایا جا رہا ہے۔ریلوے بازار میں لیٹرل پائپ لائنز کو مرکزی نظام سے منسلک کرنے کا کام جاری ہے، جس سے سیوریج سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام جاری ہے تاکہ بیوٹیفکیشن منصوبہ بروقت مکمل ہو اور شہریوں و تاجروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہر کی خوبصورتی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

