تعلیم یا کھلی تجارت؟ گوجرانوالہ کے نجی سکولوں نے والدین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال دیا؛ سرکاری سکولوں کی ناقص کارکردگی نے عوام کو نجی مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

​گوجرانوالہ (رپورٹ ملک توصیف احمد) نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی گوجرانوالہ کے نجی تعلیمی اداروں نے فیسوں اور دیگر فنڈز کے نام پر والدین کا معاشی استحصال شروع کر دیا ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم کے نام پر جاری اس لوٹ مار کا فوری سدِباب کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق نجی سکولوں نے نہ صرف ماہانہ فیسوں میں غیر قانونی اضافہ کیا ہے بلکہ والدین کو مخصوص دکانوں سے مہنگے داموں کتابیں، کاپیاں اور یونیفارم خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

افسوسناک پہلو

ان دکانوں پر قیمتیں عام مارکیٹ سے کئی گنا زیادہ ہیں، جس سے سکول مالکان اور دکانداروں کے گٹھ جوڑ کی بو آتی ہے۔اس پورے بحران کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ بھاری فیسوں اور نجی سکولوں کے نازیبا رویے کے باوجود غریب والدین سرکاری سکولوں کے بجائے نجی اداروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ صورتحال براہِ راست محکمہ تعلیم اور سرکاری سکولوں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔​والدین کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور سہولیات کے فقدان نے انہیں اس بات پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنی پیٹ کاٹ کر نجی سکولوں کو بھاری فیسیں دیں تاکہ ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ رہ سکے۔شہریوں کا الزام ہے کہ ضلعی تعلیمی اتھارٹی نجی سکولوں کے اس استحصال اور سرکاری سکولوں کی گرتی ہوئی ساکھ پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ن

سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ غریب والدین کو نجی مافیا کے ہتھے نہ چڑھنا پڑے

جی سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی جا رہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔گوجرانوالہ کے شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ​نجی سکولوں کی فیسوں اور کتابوں کے نام پر ہونے والی لوٹ مار کو لگام دی جائے۔​سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ غریب والدین کو نجی مافیا کے ہتھے نہ چڑھنا پڑے۔​ضلعی تعلیمی اتھارٹی کے ان افسران کا محاسبہ کیا جائے جو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔تعلیم ایک مقدس فریضہ ہے جسے تجارت بننے سے روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر سرکاری سکول فعال اور معیاری ہوتے تو آج نجی سکولوں کو والدین کا معاشی استحصال کرنے کی جرات نہ ہوتی۔

#maliktouseefahmed#NewsUpdate#BreakingNews

ریکوری مافیا’ کے خلاف عوامی غم و غصہ؛ گوجرانوالہ سائبر کرائم ونگ میں کرپشن کے سنسنی خیز انکشافات

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *