معظم رؤف مغل: عوامی فلاحی منصوبے مریم نواز کی کامیابی کا عملی ثبوت
عوامی فلاح کے منصوبے پنجاب کی ترقی اور مریم نواز کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں: معظم رؤف مغل
گوجرانوالہ (20 جولائی 2026): مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر اور پی پی 60 کے ٹکٹ ہولڈر، معظم رؤف مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ قیادت صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی خوشحالی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنا کر عملی ثبوت دیا ہے کہ وہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہے۔یہ بات انہوں نے پی پی 60 کے علاقے گلہ حاجی یعقوب والا میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ معظم رؤف مغل نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ سمیت پورے پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بحالی، معیاری علاج معالجے کی فراہمی اور تعلیمی سہولیات میں اضافہ حکومت کی کارکردگی کا روشن پہلو ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا بلکہ مقامی کاروبار اور نقل و حمل کے نظام میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
