شازیہ فرید اور شازیہ گوندل کی ایم پی اے بی بی وڈیری کے بھائی کے انتقال پر تعزیت، قومی یکجہتی پر زور
سوگوار خاندان سے ملاقات کر کے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
گوجرانوالہ: 12 جولائی 2026ء – مسلم لیگ (ن) کی رکنِ قومی اسمبلی (ایم این اے) شازیہ فرید اور مہر ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ شازیہ گوندل نے دیگر وفد کے ہمراہ رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) بی بی وڈیری کے بھائی کے اچانک انتقال پر دلی دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ملاقات کر کے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر شازیہ فرید کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔تعزیتی ملاقات کے دوران ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ایم این اے شازیہ فرید نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی سخت مذمت کی اور کہا:
“امن و امان کے قیام کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔”
شازیہ گوندل نے بھی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بہادر افواج کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
