وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلتھ ریفارمز پروگرام: ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا گوجرانوالہ میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ
ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری چیک کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے گوجرانوالہ میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وارڈز، ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عملے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے گورنمنٹ ہائی سکول ونیہ والا کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا، عملے کی حاضری چیک کی اور موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکول کی دیکھ بھال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو املاک کی حفاظت اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لان کی حفاظت پر بھی زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معیاری سہولیات اور خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
