“سوہنا پنجاب” وژن: ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا نوشہرہ ورکاں کا تفصیلی دورہ، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

گوجرانوالہ: 14 جولائی 2026 (ہینڈ آؤٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس اقدامات اور “سوہنا پنجاب” وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کے ہمراہ تحصیل نوشہرہ ورکاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) فورس کی زیرِ تعمیر عمارت، چلڈرن پارک، ماڈل بازار، مثالی گاؤں کُرلکے، شیخوپورہ روڈ پر جاری بیوٹیفکیشن منصوبے اور پیٹرول پمپس پر صارفین کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) فورس کی زیرِ تعمیر عمارت کا معائنہ کیا، جہاں متعلقہ افسران نے منصوبے کی پیش رفت اور تعمیراتی معیار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ PERA فورس کو جدید دفتری سہولیات میسر آسکیں اور عوام کو شفاف و بروقت خدمات کی فراہمی ممکن ہو۔بعد ازاں، انہوں نے زیرِ تعمیر چلڈرن پارک کا دورہ کیا جہاں انہیں پارک کی لینڈ اسکیپنگ، واکنگ ٹریک، بچوں کے جھولوں اور گرین ایریاز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام کام بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ بچوں اور اہل علاقہ کو بہترین تفریحی ماحول مل سکے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے نوشہرہ ورکاں کے ماڈل بازار کا بھی دورہ کیا اور “سوہنا پنجاب” وژن کے تحت جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی، لائٹنگ، ٹف ٹائلز اور تجاوزات کے خاتمے کا معائنہ کرتے ہوئے بازار کے نظم و ضبط کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کُرلکے میں “مثالی گاؤں” منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اے سی نوشہرہ ورکاں اور اربن یونٹ کے افسران نے بتایا کہ گلیوں کی پختگی اور جدید سیوریج سسٹم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ کُرلکے “سوہنا پنجاب” منصوبے کے تحت ایک ماڈل دیہہ کے طور پر ابھرے۔ اس موقع پر انہوں نے شیخوپورہ روڈ پر سٹریٹ لائٹس کے پولز کو رنگ و روغن کرنے کے بیوٹیفکیشن منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔دورے کے آخری مرحلے میں ڈپٹی کمشنر نے ماڑی بھنڈراں روڈ پر واقع ذوم فلنگ اسٹیشن کا اچانک دورہ کر کے پیمانوں اور اوگرا نرخ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، جو بالکل درست پایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم پیمانے یا سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز پیٹرول پمپس کی باقاعدہ چیکنگ جاری رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شہری و دیہی انفراسٹرکچر کی بہتری اور شفاف گورننس ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں، جن پر تمام متعلقہ ادارے متحرک ہو کر کام کر رہے ہیں۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد

نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مصنف کا تعارف

ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

  • موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
  • ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
  • اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
  • سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *