وژن “سوہنا پنجاب”: گوجرانوالہ کی خوبصورتی اور بیوٹیفیکیشن منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، کمشنر محمد علی

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن “سوہنا پنجاب” کے تحت گوجرانوالہ کو صاف، سرسبز، خوبصورت اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

گوجرانوالہ: 14 جولائی (ہینڈ آؤٹ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن “سوہنا پنجاب” کے تحت گوجرانوالہ کو صاف، سرسبز، خوبصورت اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہر کے حسن میں اضافے، ماحول دوست اقدامات اور شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے بیوٹیفیکیشن منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ‘بیوٹیفیکیشن آف گوجرانوالہ’ کے سلسلے میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) شاہد عباس جوتہ نے شہر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، گرین بیلٹس کی بحالی، پارکس کی رونقیں لوٹانے، بڑے پیمانے پر شجرکاری، ہارٹیکلچر، چوراہوں کی تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر محمد علی نے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام اہم شاہراہوں، داخلہ و خارجہ راستوں، چوراہوں اور پارکس کو دیدہ زیب بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ وسیع پیمانے پر شجرکاری، موسمی و خوبصورت پھولوں کی کاشت، جدید لینڈ اسکیپنگ اور صفائی کے نظام کو مزید مثالی بنایا جائے تاکہ گوجرانوالہ ایک ماڈل، سرسبز اور ماحول دوست شہر بن کر ابھرے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور مقررہ وقت کی پابندی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایت کی کہ باہمی روابط کو مزید مؤثر بناتے ہوئے بیوٹیفیکیشن منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ شہریوں کو ایک صاف ستھرا، خوبصورت اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اجلاس میں شہر کی مجموعی خوبصورتی، عوامی سہولیات کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے گرین منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد

نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مصنف کا تعارف

ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

  • موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
  • ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
  • اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
  • سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *