گوجرانوالہ: بچیوں سے زیادتی کا ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک | سی پی او کا نوٹس
گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ہلاک ملزم بچوں کو اغواء کر کے فروخت کرنے اور بچیوں سے زیادتی جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس لیکر ڈویژنل ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم ارسلان عرف شانی تھانہ کھیالی میں 13 سالہ بچی کے اغواء اور جنسی زیادتی کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر تھا،جو پولیس حراست سے فرار کی کوشش کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ہلاک ملزم نے کھیالی کے علاقہ سے مورخہ 3 اپریل 2026ء کو 13 سالہ بچی کو مدرسہ جاتے ہوئے اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ہلاک ملزم کم سن بچوں کو اغواء کر کے فروخت اور بچیوں سے زیادتی جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔تاہم پولیس نے لاش کو ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے _
مہنگائی کا طوفان اور عوام پر قیامت: افتخار بٹ کا خصوصی کالم
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

