گوجرانوالہ: آر پی او خرم شہزاد حیدر کی انویسٹی گیشن افسران کے ساتھ اہم میٹنگ، پینڈنگ کیسز پر بریفنگ

ہر کیس میں شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رہے (ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ)

 RPO Gujranwala Khurram Shahzad Haider Meeting with Investigation Officers

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ پریس )ریجنل پولیس آفیسر خُرم شہزاد حیدر وڑائچ کی سربراہی میں آر پی او آفس گوجرانوالہ میں ریجن بھر کے تمام ایس ایس پی/ایس پی انویسٹی گیشن افسران کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ ناصر محمود باجوہ ، ایس پی انوسٹی گیشن سیالکوٹ محمد حسیب راجہ،ایس پی انویسٹی گیشن گجرات محمد ریاض ناز،ایس پی انوسٹی گیشن نارووال محمد اوصاف ،ایس پی انوسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین عبدالمجید،ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد تنویر احمد ملک نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں پینڈنگ چالانز، کیسز کی کیٹگریزیشن، اغوا شدہ خواتین کی بازیابی، مالیاتی جرائم، املاک اور دیگر حساس کیسز کا جائزہ لیا گیا اور عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔آرپی او نے افسران کو ہدایت دی کہ کیسز کی مکمل، بروقت اور شفاف اپ ڈیٹ یقینی بنائیں، متاثرین کی معلومات محفوظ رکھیں، اور ریکاوری، منشیات و غیر قانونی اسلحہ کے اندراجات میں کمی کو دور کریں۔ مزید کہا گیا کہ پولیس افسران عوام کے ساتھ احترام اور شفافیت کے ساتھ پیش آئیں، قانون کی بالادستی برقرار رکھیں، اور ہر صورتحال میں مؤثر اور پراعتماد انداز میں فیصلہ کریں۔اس میٹنگ کے نتیجے میں ریجن بھر میں پولیس انویسٹی گیشن کی کارکردگی بہتر بنانے، پینڈنگ کیسز میں کمی لانے اور عوام کے اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ آر پی او خُرم شہزاد حیدر وڑائچ نے افسران کو ہدایت دی کہ عوام کے ساتھ احترام اور شفافیت سے پیش آئیں، ہر کیس میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں، بروقت اور مؤثر فیصلے کریں، اور محکمہ پولیس کے وقار کو بلند رکھیں۔

خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *