نکانہ صاحب: بینک سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ، نقدی چھین کر ڈاکو فرار

نکانہ صاحب (رپورٹ: محمد نواز قادری): تھانہ صدر نکانہ صاحب کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، چک نمبر 562 گ ب کے رہائشی نوید احمد، جو نکانہ صاحب میں ایک نجی بینک میں بطور سیکیورٹی گارڈ فرائض سرانجام دیتے ہیں، صبح ساڑھے آٹھ بجے ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ کوٹ دیال داس کے قریب گھات لگائے تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں اسلحے کے زور پر روکنے کی کوشش کی۔مزاحمت کرنے پر ایک سنگدل ڈاکو نے نوید احمد پر فائرنگ کر دی، جس سے گولی ان کی دائیں ٹانگ پر لگی اور وہ شدید زخمی ہو کر گر گئے۔ ڈاکوؤں نے زخمی گارڈ کی جیب سے 15,000 روپے نقدی نکال لی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال نکانہ صاحب منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے محمد ارشد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 394 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہریوں نے علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او نکانہ صاحب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ہرمز کی لہریں اور امریکی زوال: تزویراتی تجزیہ از ملک توصیف احمد


Very nice