​ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر 140 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، ہزاروں لٹر ناقص دودھ اور مضرِ صحت اشیاء تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم شیخوپورہ میں دودھ اور اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کر رہی ہے

شیخوپورہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانہ


​شیخوپورہ (رانا بابر سلیم سے)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ضلع بھر میں متحرک ہو گئی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خوراک سے منسلک 140 مختلف کاروباروں کا تفصیلی معائنہ کیا۔​کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مالکان کو 3 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ دودھ کی کوالٹی جانچنے کے لیے مہم کے دوران 57 ہزار 710 لٹر دودھ چیک کیا گیا، جبکہ غیر معیاری پائے جانے والے 39.6 لٹر مشروبات، 25 کلو گرام بند گوبھی اور 6.451 کلو گرام سے زائد المیعاد اشیاء خوردونوش کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔​ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ فوڈ اتھارٹی نے متعدد مالکان کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے اور نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔

خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *