عید کی خوشیوں میں مظلوم مسلمانوں کو شریک کرنے کی تذکیر، ہماری حقیقی عید اس دن ہوگی جب دنیا پر قرآن کی حکمرانی ہوگی

 ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، حلیمہ سعدیہ نے عید الفطر کے موقع پر پیغام دیا

الم اسلام سمیت اہل وطن کو عید الفطر مبارک، حلیمہ سعدیہ۔

لاہور (پ،ر) ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، حلیمہ سعدیہ نے عید الفطر کے موقع پر پیغام دیا کہ عید الفطر، ماہِ رمضان کے روزوں اور عبادت کے عوض، اللہ رب العالمین کی طرف سے مومنوں کے لیے انعام ہے۔ رمضان المبارک انسان کے باطن میں ایک انقلاب پیدا کرتا ہے جو تقویٰ کی صورت نتیجہ خیز بنتا ہے اور بالآخر عید کے روز انسان شکر کے طور پر اللہ رب العالمین کی کبریائی بیان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی تکبیرات ہمیں یہی یاد دلاتی ہیں کہ ہمیں اسلام کی نعمت سے سرفراز کرنے اور ہدایت دینے والا رب، رحمٰن و رحیم ہونے کے ساتھ بے حد عظمت اور قدرت والا ہے، جو دنیا کے نظام کو بہترین انداز میں چلا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

حلیمہ سعدیہ نے عالمِ اسلام اور اہلِ وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ نوجوانوں کو تذکیر کی کہ وہ یومِ عید کی سنتوں پر عمل پیرا ہوں، خوشیاں منائیں اور اپنے مسلمان بہن بھائیوں اور دوست احباب کو ان میں شریک کریں، اپنے دلوں کو ایک دوسرے کے لیے صاف کریں، اور خصوصاً کمزور اور بے کس مسلمانوں کی امداد کریں۔ ناظمہ اعلٰی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر ہم عید کی خوشیوں میں غزہ، سوڈان اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو نہیں بھلا سکتے ہیں۔ اخوان المسلمون کے بانی، شہید امام حسن البناء کے بقول ہماری اصل عید اس روز ہوگی جس دن ہماری سر زمینیں آزاد ہوں گی اور دنیا میں قرآن کی حکمرانی ہوگی۔ لہذا آج ہم عہد کریں کہ دنیا میں اسلام کی حکمرانی قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، اور رمضان میں حاصل کیے گئے تقویٰ کی باقی گیارہ مہینوں میں حفاظت کی کوشش کریں گے۔

ہرمز کی لہریں اور امریکی زوال: تزویراتی تجزیہ از ملک توصیف احمد

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *