گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور: جدید شہری نقل و حمل کے منصوبے پر کام تیز
گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ کوریڈور: جدید سفری سہولیات اور شہری ترقی کا نیا سنگِ میل
گوجرانوالہ (17 جولائی): گوجرانوالہ میں جدید شہری ٹرانسپورٹ کے قیام کے لیے ‘ماس ٹرانزٹ کوریڈور’ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کے ہمراہ منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران اور ٹیکنیکل ٹیموں نے شرکت کی۔اجلاس میں منصوبے کے تکنیکی مراحل، ٹریفک مینجمنٹ پلان اور انفراسٹرکچر کی ضروریات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر محمد علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور محض ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ گوجرانوالہ کے بہتر شہری مستقبل کی بنیاد ہے۔ اس منصوبے سے شہریوں کو محفوظ اور تیز رفتار سفر کی سہولت ملے گی، جبکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے ترقی یافتہ شہروں میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مقررہ مدت کے اندر اس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تمام ادارے اس منصوبے کی کامیابی کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ منصوبہ گوجرانوالہ میں جدید شہری نقل و حمل کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، جس سے نہ صرف روزمرہ کا سفر آسان ہوگا بلکہ شہر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
