انسدادِ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے، کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کی ہدایت
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ‘ہیلتھ ریفارمز پروگرام’ کے تحت جاری انسدادِ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
گوجرانوالہ: 14 جولائی (ہینڈ آؤٹ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ‘ہیلتھ ریفارمز پروگرام’ کے تحت جاری انسدادِ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے پوری ذمہ داری، قومی جذبے اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دیں تاکہ ڈویژن کا کوئی بھی بچہ حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت انسدادِ پولیو مہم کے ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پراونشل پولیو آفیسر ڈاکٹر عامر احسان سمیت محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران افسران نے پولیو مہم کی تیاریوں، مقررہ اہداف اور اب تک کی پیش رفت پر کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر محمد علی نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ مہم کے دوران مائیکرو پلاننگ، فیلڈ ٹیموں کی سخت نگرانی اور والدین میں شعور و آگاہی پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کسی بھی علاقے یا بچے کو نظر انداز کرنے کا احتمال نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صحتِ عامہ کے شعبے میں جاری اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کو دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا اور نئی نسل کو معذوری سے محفوظ بنانا ہے۔ کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ انسدادِ پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مقررہ اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے تاکہ گوجرانوالہ ڈویژن کو مکمل طور پر پولیو فری زون بنایا جا سکے۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
مصنف کا تعارف
ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
- موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
- ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
- اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
- سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
