​کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس: حکومت کو کام بند کرنے کی وارننگ | تعمیراتی بحران

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کاہنگامی اجلاس زیرصدارت چیرمین سید افضال الرحمان منعقد ہو

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کاہنگامی اجلاس زیرصدارت چیرمین سید افضال الرحمان منعقد ہو جس میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے علاوہ تمام اعلیٰ قیادت نے بھرپور شرکت کی ۔ پٹرول کی بچت سکیم کو مد نظر رکھتے ہوے اجلاس بزریعہ ویڈیو لنک ہوا اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور کنسٹرکشن انڈسٹری پہ پڑنے والے منفی اثرات پہ تفصیلی بحث ہوئی ۔چیف ایڈوائزر کیپ انجینیر ارشد داد نے شرکا کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حکم پہ تین زیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ایک کمیٹی ایم ڈی پیپرا پاکستان کی سربراہی میں دوسری کمیٹی وزیرمملکت براے خزانہ کی سربراہی اور تیسری کمیٹی وزارت منصوبہ بندی میں بنائی گئی ہیں بننے والی کمیٹیاں اور سب کمیٹیاں بارے اور حکومت کے ساتھ ہونے والے مزاکرات بارے شرکا کو تفصیل سے آگا کیا.انجینیر ارشدداد نے مرکزی پروکیورمنٹ ریگولیٹر اتھارٹی کے ساتھ ہونے مثبت مزاکرات بارے بھی اجلاس کو آگاہ کیا ۔ سابق چیرمین کیپ انجینیر کمال ناصر نے اس اتھارٹی بارے انکشاف کیا کہ ای پیڈ سسٹم کے مطابق ہونے والے ٹینڈرز میں مبینہ طور پہ کنسٹرکٹر زکے ریٹ کو قبل از وقت لیک کرنا اور بی او کیو تک کو تبدیل کرنا ٹینڈرز پراسس کی شفافیت پہ سوالیہ نشان ہے شرکا نے ایسی غیر قانونی حرکات کی شدید مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جاے جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ممبر گورننگ باڈی پاکستان انجینرنگ کونسل انجینیر عمران خان چیمہ نے پی ای سی میں کنسٹرکٹر زکی لسمنٹ اور رینول کے طریقہ کار میں تبدیلی بارے ممبران کو آگاہ کیا۔ سینیر وائس چیرمین کیپ احمد حبیب نے موجودہ مہنگائی کے بحران سے اس انڈسٹری کو نکالنے اور پنجاب حکومت سے ہونے والے مزاکرات بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا اجلاس سےانجینیر اظہر السلام وائس چیرمین کیپ اسلام آباد ، انجینیر شاہدرفیق ،عدنان وحید،پرویزخاں،ملک ریاض خاں،اورانجینیر اسد مختار نے خصوصی تجاویز دیں۔اجلاس میں تمام شرکا کی راے سے اتفاق کیا گیا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو موجودہ بحران سے بچانے کے لیے تمام صوبائی حکومت زیر تعمیر پراجیکٹ پہ بلاتفریق مہنگائی کے تناسب سے ہر بل پہ پرائس ویری ایشن کی ادائیگی شروع کرےجو کنسٹرکٹر ز کا آئینی اور قانونی حق ہے۔اس کے علاوہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے حکومت کنسٹرکٹرز کو ایکسگریشیا دینے بارے فوری اقدامات کریں تاکہ یہ انڈسٹری دیوالیہ ہونے سے بچ سکے اس سلسلہ میں چیرمین کیپ نے تمام صوبوں سے تجاویز مانگ لی ہیں ترجمان کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان سیف اللہ گھمن کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پہ فیصلہ ہو ہے کہ گر حکومت نے ہمارے مطالبات بارے کوئی مثبت قدم نہ اٹھایا تو پورے پاکستان میں تمام ترقیاتی کام بند کرنے پہ مجبور ہو جائیں گے اور اسکی تمام تر زمہ داری حکومت پہ ہوگی ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس طوفان میں گورنمٹ ریلیف کے بغیر ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہیں۔

مہنگائی کا طوفان اور عوام پر قیامت: افتخار بٹ کا خصوصی کالم


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *