​شیخوپورہ میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا: سلنڈر کی قیمت 550 روپے کلو تک پہنچ گئی | احتجاج

شیخوپورہ اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان، بھٹہ مافیا بے لگام اول اینٹ 19 ہزار روپے،

شیخوپورہ (رانابابرسلیم سے)

شیخوپورہ اور گردونواح میں اینٹوں کی قیمتوں نے ہوش اُڑا دیے، ضلعی انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کے باعث بھٹہ مافیا سرِعام دندناتا پھرنے لگا۔ اطلاعات کے مطابق اول اینٹ کا ریٹ 19 ہزار روپے فی ہزار تک جا پہنچا ہے جبکہ پوچھنے والا کوئی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ اور گردونواح میں تعمیراتی شعبہ شدید بحران کا شکار ہو چکا ہے۔جبکہ سرکاری ریٹ 8500 اعلان کیاہوا ہے بھٹہ مالکان نے مبینہ طور پر ملی بھگت کے تحت خودساختہ نرخ مقرر کر رکھے ہیں اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ “انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے”۔شہریوں کے مطابق اینٹوں کی قیمتوں میں اس بے قابو اضافے نے عام آدمی کا خوابِ گھر ادھورا کر دیا ہے۔دیہاڑی دار طبقہ اور متوسط گھرانے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی کا بوجھ ناقابلِ برداشت بنتا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ تو سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی چیک اینڈ بیلنس موجود ہے، جس کے باعث بھٹہ مافیا من مانے نرخ وصول کر کے کھلے عام حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور اینٹوں کی قیمتوں کو فوری کنٹرول میں لانے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔شیخوپورہ میں اینٹیں سونا بن گئیں، فی ہزار 19 ہزار تک پہنچ گئیں!””بھٹہ مافیا بے لگام، انتظامیہ بے بس یا خاموش؟”
“غریب کا گھر بنانا خواب، مہنگی اینٹوں نے کمر توڑ دی!”

مہنگائی کا طوفان اور عوام پر قیامت: افتخار بٹ کا خصوصی کالم


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *