اگر اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود کی پاسداری کی جاتی تو آج آزادیٔ نسواں، صنفِ آہن اور ’’زن، زندگی، آزادی‘‘ جیسے نعروں کی ہمارے معاشرے میں گنجائش نہ ہوتی۔ناظمہ اعلی

(پ-ر) یوم خواتین کے موقع پر ناظمہ اعلی اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، حلیمہ سعدیہ نے بیان جاری کرتے ہوۓ کہا کہ اللہ ربُّ العزت نے اس دنیا میں مرد اور عورت کو پیدا فرمایا اور دونوں کے حقوق و فرائض متعین کر دیے، تاکہ دنیا کا نظام بہترین طریقے سے چل سکے۔ اگر اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود کی پاسداری کی جاتی تو آج آزادیٔ نسواں، صنفِ آہن اور ’’زن، زندگی، آزادی‘‘ جیسے نعروں کی ہمارے معاشرے میں گنجائش نہ ہوتی۔اسلام نے عورت کو تمام مذاہب و تہذیبوں میں سب سے بلند رتبہ دیا، عورت کو ممتاز قرار دیا۔

اسلام نے عورت کو تمام مذاہب و تہذیبوں میں سب سے بلند رتبہ دیا، عورت کو ممتاز قرار دیا۔ ناظمہ اعلی اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، حلیمہ سعدیہ

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یومِ خواتین کی ضرورت بھی اسی لیے محسوس کی گئی کہ خواتین کے حقوق کو پامال کیا گیا اور ان کے معاملے میں اسلامی شعائر کو نظر انداز کیا گیا۔ ورنہ اللہ تعالیٰ نے خواتین کو ایسے جامع اور متوازن حقوق عطا کیے ہیں جن کی درست ادائیگی ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کا سبب بنتی ہے۔ افسوس کہ آج اسلامی معاشروں کی بعض خواتین بھی یورپ کی تحریکِ آزادیٔ نسواں کی علمبردار بنتی جا رہی ہیں، حالانکہ مغربی تہذیب نے عورت و مرد کی فطری تخصیص کو مٹانے اور آزادیٔ روزگار کے نام پر خواتین کے استحصال کے ذریعے جو معاشرہ تشکیل دیا ہے، وہ خود اخلاقی و خاندانی زوال کا شکار ہے۔

مغربی تہذیب نے عورت و مرد کی فطری تخصیص کو مٹانے اور آزادیٔ روزگار کے نام پر خواتین کے استحصال کے ذریعے جو معاشرہ تشکیل دیا ہے

مسلمان خواتین کو یہ سمجھنا ہوگا کہ عورت کے حقوق کا حقیقی تحفظ صرف اسلامی تعلیمات اور قوانین پر عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے، نہ کہ اندھی مغربی تقلید سے۔ وہ مغرب جو حجاب کو آزادی پر قدغن سمجھتا ہے، مگر مزاحمت کے نام پر انہی خواتین کو زندگی سے محروم کر دیتا ہے؛ جو خواتین کے حقوق پر طویل منشور پیش کرتا ہے، مگر پسِ پردہ استحصال کرنے والوں کی پردہ پوشی بھی کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو باکردار مائیں، باحیا خواتین اور نیک سیرت بیٹیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

​مزید پڑھیں

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *